سعودی عرب، بحرین اور کویت نے لبنان کے نمائندوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

ریاض (نیشنل ٹائمز)سعودی عرب، بحرین اور کویت نے لبنان کے نمائندوں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ لبنان بحرانوں کے گرداب میں پھنس گیا، پہلے معیشت کا پہیہ جام ہوا، پھر توانائی کی قلت سے ملک تاریکی میں ڈوب گیا اب ملک میں سفارتی بحران نے تنہا کرکے رکھ دیا ہے۔ سعودی حکومت نے الریاض میں متعین لبنانی سفیر کو آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ لبنان میں متعین خادم الحرمین الشریفین کے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے اور سعودی عرب نے لبنان سے آنے والی تمام درآمدات بھی روک دی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ مملکت اور اپنے عوام کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اہمیت کے پیش نظر مملکت میں لبنان کی تمام درآمدات کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ فیصلے لبنانی وزیر اطلاعات کی طرف سے مملکت کے خلاف جارحانہ بیانات کے بعد کیے گئے۔ سعودی عرب نے لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے تمام دعوے بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دئیے۔ سعودی عرب کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومتی عہدیداروں کی طرف سے مملکت پر عاید کردہ تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔لبنان اور سعودی عرب کے درمیان تازہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب سعودی عرب نے متعدد بار لبنانی حکومت سے مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔سعودی عرب کا کہنا تھا کہ لبنان کی تمام کراسنگ پر ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا کنٹرول ہے اور وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مملکت میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ لبنانی حکومت مملکت میں منشیات کی روک تھام کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کر سکی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر