فرانس نے پاکستان میں اپنے سفیر کی تقرری مصر میں کردی پاکستان میں نیا سفیر آئندہ برس عہدہ سنبھالے گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) فرانس نے پاکستان میں اپنے سفیر کی تقرری مصر میں کردی ہے۔ جب کہ پاکستان میں نیا سفیر آئندہ برس عہدہ سنبھالے گا۔ تفصیلات کے مطابق، فرانس نے پاکستان میں اپنے سفیر مارک بیریٹی کی تقرری مصر میں کردی ہے، جہاں وہ قاہرہ میں اپنی ذمہ داریاں گزشتہ ماہ سے سنبھال رہے ہیں، وہ تین سال تک پاکستان میں سفیر رہے۔ روزنامہ جنگ میں شائع صالح ظافرکی رپورٹ کے مطابق انہیں گزشتہ برس پاکستان میں اس وقت توسیع دی گئی تھی جب کالعدم ٹی ایل پی نے فرانس کے خلاف احتجاج شروع کیے تھے اور ان کی پاکستان سے بےدخلی کا مطالبہ کیا تھا۔ وہ پاکستان کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور افریقا میں بھی سفارتی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ جب کہ عربی، فرانسیسی اور انگریزی زبان جانتے ہیں۔ دریں اثنا سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان میں نئے فرانسیسی سفیر کی تقرری رواں ماہ ہوئی تھی تاہم وہ اسلام آباد نہیں آئے۔ ممکنہ طور پر نئے فرانسیسی سفیر آئندہ برس پاکستان آئیں گے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ترجمان عاصم افتخار سے جب رابطے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نا ہوسکا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پیرس میں گزشتہ برس پاکستان کے سفیر معین الحق کے چین میں تبادلے کے بعد سے اب تک کسی سفیر کی فرانس میں تقرری نہیں کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر