کون سی غذائیں ذیابیطس کا سبب بنتی ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)غیر معیاری اور غیر متوازن غذا شہریوں میں شوگر یعنی ذیابطیس کا سبب بن رہی ہے۔ بریانی اور کولڈ ڈرنک کا بےجا استعمال بھی اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔ماہرین صحت ذیابطیس کی روک تھام کے لیے کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی سمیت ورزش کرنے کو سود مند قرار دیتے ہیں۔ پاکستان کی 26 فیصد بالغ آبادی اس وقت زیابطیس کے مرض میں مبتلا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے زندگی گزارنے کے طریقہ کار کو فوری تبدیل نہ کیا تو آئندہ چند سالوں میں پاکستان معذوروں کی تعداد کے حوالے سے دنیا کے چند بڑے ممالک میں شمار ہو گا۔ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ صرف بریانی اور چاول ہی نہیں روز مرہ غذا میں حد سے زیادہ کاربو ہائیڈریٹس کا استعمال نقصان دہ ہے۔ جسم کو وائٹمنز کی بھی ضرورت پیش آتی ہے۔میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سبین محی الدین نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاربوہائڈریٹس دو طرح کے ہوتے ہیں ایک سمپل اورکمپلیکس۔انہوں نے کہا کہ جو سیمپل ہیں وہ ان کونظرانداز کرنا چاہیے اور کیملیکس لےسکتے ہیں ان کا کچھ حصہ ہمارے غذا میں شامل ہونا چاہیے۔ماہرین صحت کہتے ہیں کہ مرض سے بچاؤ کے لیے کھانے پینے کی عادات کو تبدیل کرنا ہوگا۔ متوازن غذا کے ساتھ ورزش کرنا لازم ہوگیا ہے۔ڈاکٹر سبین محی الدین نے مزید کہا کہ سمپل کاربوہائڈریٹس جسم میں فوری جذب ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو ہم جنک فوڈ میں لے رہے ہیں کولڈ ڈرنک میں لے رہے ہیں، پیزا میں لے رہے ہیں فاسٹ فوڈ میں لے رہے ہیں، یہ بھوک میں اضافے کا سبب بنتے ہیں اور ہمارا وزن بڑھتا ہے ۔ماہرین کے مطابق ذیابطیس میٹھی مگر خطرناک بیماری ہے جو انسانی جسم کو اندر سے تباہ کر دیتی ہے۔ پاکستان میں بدقسمتی سے کروڑوں لوگ ذیابطیس میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی بیماری سے لاعلم ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر