برطانیہ کا مزید 7 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ نے آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست سے مزید 7 ممالک کا نام نکالنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکال دیا جائے گا جس میں کولمبیا، ہیٹی، ایکواڈور، ڈومینیکن رپبلک، پیرو، پاناما اور وینزویلا شامل ہیں تاہم ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔برطانوی وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث قائم کیا گیا ریڈ لسٹ کا نظام مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا، اگر مستقبل میں کورونا وائرس کی مزید نئی اقسام سامنے آئیں تو ان ممالک کو دوبارہ شامل کیا جائے ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ نے تقریباً 5 ماہ تک پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے بعد باہر نکال دیا تھا۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر