مکہ سے کوفہ تک 1600 کلومیٹر طویل قدیم راستہ دریافت

ریاض(نیوز ڈیسک) : سعودی عرب کے ماہرین آثار قدیمہ نے عراق کے شہر کوفہ سے مکہ تک 1600کلومیٹر طویل راستہ دریافت کیا ہے جو کہ اسلام سے پہلے کے دور میں عام تجارتی روٹ ہوا کرتا تھا جسے بعد از اسلام تبلیغ کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق حائل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر خلیل الابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی وزارت سیاحت نے حال ہی میں یونیورسٹی آف حائل کے ماہرین آثار قدیمہ اور کئی غیرملکی ماہرین کو حائل میں فائد اور البعیث کے علاقوں میں تلاش اور کھدائی شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ’دا زبیدہ ٹریل‘ نامی ایک قدیم گزرگاہ کو نئے سرے سے دریافت کیا جا رہا ہےجو عراق میں کوفہ سے مکہ تک 16 سو کلومیٹر طویل ہے۔زبیدہ ٹریل کو کوفی عازمین کا راستہ بھی کہا جاتاہے۔ یونیورسٹی آف حائل کے ریکٹر ڈاکٹر خالد ابراہیم نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ہم نے وزارت سیاحت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ خطے میں آرکیالو جیکل سائٹس ہیں ان کو منظر عام پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خطے سے 10 ہزار سے قدیم کنویں، سٹیچو، شاعری، شیشے اور کرنسی بر آمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری یونیورسٹی کنگ فہد یونیورسٹی اور آسٹریلین ماہرین آرکیالوجی سے مل کر خطے میں کام کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ہم نے اپنے طلبہ کو ٹریننگ بھی دی ہے۔ آسٹریلین ماہرین نے ہمارے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر