شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ضمانت مل گئی

ممبئی(نیشنل ٹائمز)ممبئی ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں گرفتاربالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی یائیکورٹ میں آریان خان اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان، ارباز مرچنٹ اور خاتون ساتھی کی ضمانت منظور کرلی۔دوسری جانب پونے پولیس نے ممبئی کروز ڈرگز کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ایک متنازع گواہ کرن گوساوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پونے پولیس نے گوساوی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گوساوی کےخلاف دھوکا دہی کے کئی مقدمے درج ہیں اور ان میں سے ایک کے معاملے پر پولیس کو اس کی تلاش تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے پولیس نے گوساوی کو رات گئے گرفتار کیا ہے۔کرن گوساوی کے خلاف پونے کے فراسخانہ پولیس اسٹیشن میں 2018 سے دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف لْک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا اور وہ کئی دنوں سے فرار چل رہا تھا۔پونے پولیس کی دو ٹیمیں گوساوی کو گرفتار کرنے کے لیے یوپی بھی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق 2018 میں کرن گوساوی اور شیربانو قریشی نے پونے کے چنمے دیشمکھ نامی نوجوان کو ملائیشیا میں نوکری دلانے کا لالچ دے کر اس سے 3 لاکھ روپے کی رقم وصول کی تھی۔اس معاملے میں پونے پولیس پہلے ہی ممبئی سے شیربانو قریشی کو گرفتار کر چکی ہے اور اب گوساوی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔کرن گوساوی وہی شخص ہے جو آریان خان کے ساتھ سیلفی لینے کے بعد نظروں میں آیا تھا، گوساوی آریان کیس میں این سی بی کا گواہ بھی ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر