فوجی بغاوت کے بعد نظر بند سوڈان کے معزول وزیراعظم کو رہا کردیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد معزول کیے گئے وزیراعظم عبداللہ حمدوک گھر واپس آگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عبداللہ حمدوک کے دفتر کی جانب سے ان کی گھر واپسی کی تصدیق کی گئی ہے، انہیں ملک میں فوجی بغاوت کے بعد نامعلوم مقام پر نظر بند کیا گیا تھا اور کابینہ کے متعدد اراکین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیاہے کہ عبداللہ حمدوک اور ان کی اہلیہ کی رہائی عالمی سطح پر فوجی بغاوت کی مذمت کے بعد منگل کے روز عمل میں آئی۔سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد امریکا اور یورپ نے امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی جب کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی عبداللہ حمدوک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔عبداللہ حمدوک کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ معزول وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو رہائی کے بعد خرطوم میں واقع ان کی رہائش گاہ پر سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے تاہم فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کابینہ اراکین نامعلوم مقام پر ہی حراست میں ہیں۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر