پاکستان کے ہاتھوں شکست کا غم، بھارت میں مسلمانوں کیخلاف پر تشدد واقعات بڑھ گئے، تین مساجد بھی شہید

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی شکست کے بعد بھارت میں اشتعال پھیل گیا اور بھارتی انتہا پسندوں نے سرکاری نگرانی میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں شروع کر دیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست تریپورہ میں بھی مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں جس میں سیکیورٹی اہلکار مکمل طور پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کوئی بھی انتہا پسندوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں۔ تریپورہ میں بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کئی مساجد کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور ریاست میں 21 مختلف واقعات میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ریاست میں 15 سے زائد مساجد میں توڑ پھوڑ کی گئی ہیں جبکہ تین مساجد کو مکمل طور پر شہید کر دیا گیا۔تریپورہ میں جاری ان تمام پرتشدد کارروائیوں میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر