ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت 3‘ کا ایک اور نیا ریکارڈ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت 3‘ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2 بلین یعنی 200 کروڑ ویوز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت‘ کا سیزن 3 ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2بلین ویوز حاصل کرنے والا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کا پہلا ڈرامہ ہے۔پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نےاپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کرکےڈرامے کی اس شاندار کامیابی کے بارے میں مداحوں کو بتایا ہے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔دوسری جانب اداکار فیروز خان جوکہ اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ، انہوں نے بھی عبداللہ کادوانی کی انسٹا اسٹوری کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے ادا کیا ہے۔ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے تحت پروڈیوسرز عبد اللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر