اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہروزسبزواری طلاق کے بعد فلم میں اکٹھے

کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ شہروز سبزواری سابق اہلیہ سائرہ یوسف کے ساتھ فلم میں جلوہ افروزہوں گےمیڈیا رپورٹس کے مطابق فلم فائنل پوسٹ پروڈکشن کے آخری مراحل میں ہے اور سنیماگھروں کے کھلنے کے بعد جلد ہی ریلیز کردی جائے گی۔اداکارہ سائرہ اور شہروز سبزواری کی آٹھ سال شادی رہی اور پھر طلاق ہوگئی ۔ سائرہ کے ساتھ آنے والی فلم کے حوالے سے شہروز سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی کوئی غلط انتخاب نہیں کیا، کوئی بھی کام کرنے سے پہلے بسم اللہ کہتا ہوں اور اپنے طور پر بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں تین فلموں پر کام کررہے ہیں جن میں سے ایک فلم ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کے ہمراہ ہے اور فلم کا آخری گانا رواں ماہ کی آخری تاریخوں 26 ،27 اور 28مارچ کو فلمایا جائے گا۔شہروز سبزواری نے بتایا کہ اگر عالمی وبا نہ آتی تو فلم کچھ عرصہ قبل ہی ریلیز کردی جاتی تاہم اب فلم کو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 2018 میں شوبز کی مقبول جوڑی نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم کا ایک سین شیئر کرتے ہوئےنئے پراجیکٹ میں ایک ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا تھا، شہروز نے اس پوسٹ کا کیپشن ’’sai‘‘ دیا تھا جب کہ سائرہ نے ’’roz‘‘ لکھتے ہوئے جوڑی کا نام مکمل کیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر