سابق افغان آرمی چیف جنرل ہیبت اللہ علی زئی امریکہ میں فٹ پاتھ پر،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) سابق افغان آرمی چیف جنرل ہیبت اللہ علی زئی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہیں امریکا میں ایک فٹ پاتھ پربے بسی کی مجسم تصویر بنے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورجینیا کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اعلی فوجی کمانڈر کی تصویر نے افغانوں میں بڑے پیمانے پر مشتعل کیا ۔ جنرل علی زئی کو طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے سے ایک ہفتہ پیشتر ہی افغان فوج کا چیف مقرر کیا گیا تھا۔اس وقت انہوں نے طالبان کے خلاف جنگ جیتنے کا دعوی کیا تھا۔ مگر جب خطرہ ان کے دروازے پر دستک دینے لگا تو وہ بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ علی زئی کی تصویر کو بہت سے افغان صحافیوں نے نقل کی ہے۔ اس تصور میں وہ شکست خوردہ دکھائی دیتے ہیں۔ شاید وہ اس سوچ میں گم ہیں کہ وہ ورجینیا کے پناہ گزین کیمپ سے کیسے باہر نکلیں اور امریکا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں۔گذشتہ اگست کابل پرامریکا کی حمایت یافتہ حکومت اور اس کی وفادار فوج طالبان کے مقابلے میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی۔ طالبان کے کابل میں داخلے کے بعد صدر اشرف غنی بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر