منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی رہائی، معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، این سی بی افسر کی جانب سے کروڑوں روپے رشوت مانگنے کا انکشاف

ممبئی(پی این آئی) کنگ خان کے بیٹے آریان خان کے کیس میں سمیر واکھنڈے کی جانب سے کروڑوں روپے رشوت طلب کرنے کے الزام کے بعد کیس نے ڈرامائی شکل اختیار کرلی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی کے کروز ڈرگ کیس نے ایک ڈرامائی شکل اختیار کرلی ہے اور اس بار توجہ کا مرکز نہ ہی کنگ خان کے بیٹے آریان ہیں اور نہ ہی کوئی اور بالی وڈ سیلیبریٹی! آج اس ہائی پروفائل کیس میں توجہ کا مرکز بننے والے اس کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پربھاکر جواس کیس کے ایک دوسرے گواہ کے پی گوساوی کے باڈی گارڈ بھی ہیں، نے اپنے حلفیہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم سمیر واکھنڈے نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ممبئی پولیس کمشنر کو خط لکھ کر سیکیورٹی طلب کرلی ہے۔دوسری جانب بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ماضی میں اپنی شہرت کے اپنے بچوں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق گفتگو کر چکے ہیں اور ان کا ماضی میں دیا گیا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میرا سب سے بڑا خوف میری شہرت کا میرے بچوں پر پڑنے والا اثر ہے، میں امید کرتا ہوں کہ میرے بچے میرے سائے سے باہر رہ کر زندگی گزاریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا نام میرے بچوں کی زندگی کو تباہ کرسکتا ہے اور میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ ایسا ہوں۔بھارتی میڈیا پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ایسا ہی کچھ حقیقت بن چکا ہے۔خیال رہے کہ آریان کو ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں 2 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا، آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائیکورٹ میں کل 26 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر