پاکستان کی فتح سے بدظن بھارتی طلبہ کا کشمیری طالب علموں پر تشدد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد کشمیری طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ طلبہ کا کہنا ہےکہ اترپردیش بہار کے کچھ طلبہ کشمیری طلبہ کے کمروں میں ڈنڈوں سمیت گھس گئے اور ان پر حملہ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے علاقے سنگرور میں پیش آیا جہاں کل کے میچ کے بعد انجینئرنگ کالج کے طالب علموں کو بھارتی ریاست بہار کے طالب علموں نے کالج ہاسٹل کے کمروں میں گھس کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، طلبہ نے ان کے کمروں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشمیری طالب علموں پر تشدد کو فیس بک پر بھی لائیو دکھایا جاتا رہا۔واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں طلبہ کے جسموں پر تشدد کے نشانات اور کمرے میں بکھرے سامان کو دکھایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر