اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے والے عرب ممالک اپنے گناہ کا کفارہ ادا کریں، خامنہ ای

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والے عرب ممالک نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے اور اب وہ مسلم اتحاد میں پڑنے والی دراڑ کا کفارہ ادا کریں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا علی خامنہ ای نے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ حکومتوں نے غاصب اور جابرانہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات بحال کرکے بڑی غلطی کی ہے۔روحانی پیشوا علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ ان ممالک نے اس گناہ کا ارتکاب کرکے مسلم اتحاد کو پارا پارا کیا ہے۔ ان ممالک کو اسرائیل سے تعلقات ختم کرکے اپنے گناہ کا کفارہ ادا کرنا ہوگا۔ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل کو دہشت گردی کا اڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم اتحاد مزید مضبوط اور مستحکم ہوجاتا ہے تومسئلہ فلسطین یقینی طور پر بہترین انداز میں حل ہو جائے گا۔اس موقع پر علی خامنہ ای نے اپنے مؤقف کو دہرایا کہ خودمختار فلسطین سے ہی خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔اسرائیل نے فلسطین ریاست پر جبراً قبضہ کرکے اپنے ساتھ ملایا ہوا ہے۔ اسرائیل ایک نہیں بلکہ دو الگ ملک ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 4 ممالک نے امریکی ثالثی میں گزشتہ برس اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کیے تھے جب کہ اس سے قبل صرف مصر اور اردن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات تھے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر