تعلقات میں کشیدگی، روس نے امریکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

ماسکو/ واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کیساتھ حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد روس نے اپنا سفیر وطن واپس بلا لیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کے بیان نے تعلقات بگاڑنے میں جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس انتہائی اہم فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات مشکل مرحلے میں ہیں، اپنا سفیر مشاورت کیلئے بلایا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر جوزف بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ”قاتل” قرار دیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں پیوٹن کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں ہمارے صدارت الیکشن میں کھلم کھلا مداخلت کا حساب دینا پڑے گا۔صدر جوبائیڈن نے یہ انٹرویو ایک امریکی نیوز چینل ‘اے بی سی’ کو دیا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے روسی ہم منصب پیوٹن نے امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو ڈونلڈ ٹرمپ کرنے کے حق میں ہدایات دی تھیں، انہوں نے ہمارے نظام کیساتھ جس قسم کا کھیل کھیلنے کی کوشش کی، انھیں بہت جلد اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کھلم کھلا صدر پیوٹن کو دھمکی دی اور کہا کہ سب دیکھیں گے کہ بہت جلد روس کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ امریکا کے خفیہ اداروں کی جانب سے یہ چونکا دینے والی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدارتی انتخابات میں براہ راست مداخلت کی کوششیں کی تھیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی صدر ولادیمیر کو بے رحم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک وہ ایک قاتل ہیں۔خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے بہت قریب سمجھے جاتے تھے۔ اس سے قبل بھی امریکی میڈیا میں یہ الزامات لگتے رہے کہ انہوں نے انتخابات میں جیت کیلئے روس کی مدد لی تھی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر