جنرل نگار کی شوہر کے ہمراہ تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ بنائی گئی ہے جس میں پاکستان کی معروف صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان بطور نگار جوہر نظر آئیں گی۔

سوشل میڈیا پر اس وقت لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی اپنے شوہر کے ہمراہ ایک پرانی تصویر جبکہ ماہرہ خان کی اپنے ساتھی اداکار بلال اشرف کے ہمراہ تصویروں کا کولاج وائرل ہے۔اِن خوبصورت تصاویر کا کولاج پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی پرانی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے لال لباس جبکہ اُن کے شوہر نے سیاہ لیدر جیکٹ اور پینٹ شرٹ پہنی ہوئی ہے۔دوسری جانب ماہرہ خان اور بلال اشرف کی جانب سے بھی یہی لباس پہنے تصویر بنوائی گئی ہے جو کہ خوب پسند کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ فلم ’ایک ہے نگار ‘کی رائٹر عمیرہ احمد ہیں جبکہ اس کے ہدایتکار عدنان سرور ہیں، ٹیلی فلم کی پروڈیوسرز نینا کاشف اور ماہرہ خان ہیں۔یاد رہے کہ نگار جوہر پاکستانی تاریخ میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والی واحد اور پہلی خاتون ہیں اور ان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر