پاک بھارت میچ سپر اوور میں جائیگا ،فتح کس ٹیم کی ہوگی؟ میچ سے پہلے بڑی پیشنگوئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ سپر اوور میں جائیگا جس میں پاکستان کی فتح ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران طالب علموں کے سوالات کے جوابات د یتے ہوئے کیا رمیز راجہ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو پاک بھارت کا میچ سپر اوور میں جائیگا اور پاکستان جیتے گا۔ جب بڑا میچ ہوتا ہے تو اس کا گراؤنڈ میں الگ منظر ہوتا ہے لیکن بھارت کے خلاف میچ کا دباو نہیں لینا، بس گیند کی طرف دیکھنا ہے، دباو لینے سے نہ رات کو نیند آئے گی نہ بھوک لگے گی،اچھا کھیلا بھی نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایسی ٹیم ہونی چاہیے تھی کہ سب کہتے بھارت کو ہرائیں گے اور ورلڈ کپ جیتیں گے، ہم نے پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہیکہ سب اس کی جیت کے لییاعتماد کریں۔انہوں نے کہ ہمارے ہاں سلیکشن کے مسائل ہیں ٹیلنٹ کی نشاندہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آنا چاہتے ہیں اس حوالے سے جلد سیریز ری شیڈولڈ ہونیکی خبر ملے گی، اس سلسلے میں ای سی بی کے چیف نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان آرہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر