سویڈن میں ایوارڈ یافتہ نوجوان گلوکار کو گولیاں مار دی گئیں

اسٹاک ہوم(نیشنل ٹائمز)سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ‘ریپ میوزک’ کے 19 سالہ ایوارڈ یافتہ گلوکار کو متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق، قتل کا یہ واقعہ بظاہر دو جرائم پیشہ گروہوں کے تنازعہ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔آرٹسٹ آئینار کی ہلاکت کے اس واقعے نے نہ صرف سویڈن کی انٹرٹینمنٹ کی دنیا کو دھچکہ پہنچایا ہے، بلکہ ملک میں جرائم پیشہ گروہوں کی بڑھتی کارروائیوں سے فوری نمٹنے کی ضرورت کو بھی نمایاں کیا ہے۔سویڈش پولیس ترجمان کے مطابق، ائینار کو جنوبی اسٹاک ہوم کے مضافاتی علاقے ہیمربائی میں متعدد گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے۔’ریپ میوزک’ کا آغاز ستر کی دہائی میں سیاہ فام گلوکاروں نے کیا، جو امریکہ سے ہوتا ہوا یورپی ملکوں تک جا پہنچا۔ اس نوع کی موسیقی میں شاعری پر اتنا زور نہیں دیا جاتا جتنا ‘تال اور لے’ پر دیا جاتا ہے۔ اس میں شاعری کے بحر وزن کی الجھن نہیں ہوتی، آزاد شاعری، بلکہ نثر نما جملوں کا آزادانہ استعمال کیا جاتا ہے۔پولیس کو اس وقت کم از کم دو ایسے افراد کی تلاش ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ائینار پر فائرنگ کی۔ائینار کو کیوں ہلاک کیا گیا؟ ابھی اس بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں مگر ایک مقامی سویڈش اخبار کے مطابق ائینار کو حال ہی میں جان سے مارے جانے کی کئی دھمکیاں موصول ہو چکی تھیں۔ اخبار کے مطابق ائینار پر انتہائی قریب ‘پوائنٹ بلینک رینج’ سے گولیاں چلائی گئیں۔سویڈن کے پبلک ٹی وی چینل کے مطابق آرٹسٹ کا قتل گینگ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔نیلز گرون برگ جنہیں ائینار کے نام سے شہرت ملی اسٹاک ہوم ہی میں پیدا ہوئے۔ ائینار کو محض 16 سال کی عمر میں اس وقت شہرت ملی جب سال 2019 میں ان کی پہلی میوزک البم کا ایک گانا سوئیڈش میوزک چارٹس پر سرفہرست آ گیا۔ائینار کے اس گیت کو 2019 میں سال کے بہترین گانے کا ایوارڈ ملا جب کہ اس کے اگلے ہی سال انہیں بہترین نووارد گلوکار کا ایوارڈ ملا۔ ائینار کے گانے لاکھوں بار میوزک ایپ ‘اسپاٹیفائی’ پر ڈاون لوڈ کئے جا چکے ہیں۔سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سویڈن کے وزیراعظم سٹیفان لووییان نے کہا کہ ایک نوجوان کی زندگی یوں چھین لئے جانا انتہائی افسوسناک ہے۔ یقیناً بہت سے نوجوان انھیں تعریف کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ائینار کی ہلاکت پر آواز اٹھاتے ہوئے کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی کی راہنما ایبا بش نے ٹویٹر پر لکھا کہ اگر سیاستدان ملک میں جرائم پیشہ گروہوں سے نمٹنے کی ذمہ داری نہیں لیتے تو ہم ملک کے وقار کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو جائیں گے۔ سینٹر پارٹی کی رہنما اینی لووف کا کہنا ہے کہ “بہت ہو چکا، جرائم پیشہ گروہوں سے کسی طور نمٹنا ہو گا”۔تاہم، سویڈن میں چھپنے والے شام کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گلوکار کے مقامی جرائم پیشہ گروہوں سے گہرے تعلقات تھے اور وہ اکثر جرائم پیشہ افراد کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے اور پارٹیاں کرتے نظر آتے تھے۔اخبار کے مطابق ائینار کو اگلے ہفتے ایک کرمنل گینگ ٹرائل کے سلسلے میں عدالت میں گواہی کے لئے بھی پیش ہونا تھا۔گزشتہ چند سالوں میں سویڈن میں منظم جرائم کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جرائم کے سدباب کے لئے بنائی گئی سویڈش نیشنل کونسل کی ایک رپورٹ کے مطابق، سویڈن میں کسی بھی دوسری یورپی ملک کے مقابلے میں سال 2000 کے بعد سے گولیاں مار کر ہلاک کئے جانے کے واقعات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس کی وجہ جرائم پیشہ گروہوں کی بڑھتی کارروائیاں ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر