سعودی عرب میں پاسپورٹ سے منسلک شہریوں کے ڈیٹا کے لیے الیکٹرانک چپ متعارف کرانے کااعلان

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب نے ایک الیکٹرانک چپ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس میں شہریوں کا ڈیٹا شامل ہوگا اور اسے ان کے پاسپورٹ سے منسلک کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد مملکت میں مختلف خدمات کومربوط اورڈیجیٹل بنانے کے عمل میں سہولت پیدا کرنا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے عرب ٹی وی کوبتایا کہ آیندہ چند ماہ میں ڈیجیٹل قومی شناخت متعارف کرائی جائے گی۔اس سے ڈیجیٹل ویزاجاری کرتے وقت بائیومیٹرک اور فنگرپرنٹ کی رجسٹریشن بھی دستیاب ہوگی اور لوگوں کواس مقصد کے لیے سفارت خانوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے سرکاری اداروں کی ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کے صارفین کی تعداد دوکروڑ چالیس لاکھ سے متجاوزہوچکی ہے۔ان میں سعودی شہری، مملکت میں مقیم تارکینِ وطن اورعمرہ وحج کے زائرین شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر