’’ آریان خان اور اننیا پانڈےکی واٹس ایپ چیٹ لیک ہو گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی ادارے این سی بی کا دعویٰ میں کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انینا پانڈے کی جانب سے آریان خان کیلئے منشیات کے بندوبست کیلئے راضی تھیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان اور انینا پانڈے کے مابین واٹس ایپ چیٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ آریان خان نے انینا سے کہا ہے کہ وہ گانجے کا بندوبست کر سکتی ہے ؟ جس کے جواب میں بھارتی اداکارہ نے آریان سے کہا ہےکہ میں تمہارے لیے گانجے کا انتظام کروں گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار شاہ رخ خان نے آج صبح ممبئی کی سینٹرل جیل میں اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کی۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور آریان کی جیل میں ملاقات کا دورانیہ 18 منٹ پر مشتمل تھا اور شاہ رخ کو جیل کے قیدی میٹنگ سیکشن میں آریان سے بات چیت کے لیے انٹرکام فراہم کیا گیا۔ملاقات کے دوران آریان اور شاہ رخ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور زاروقطار رو دیے۔منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتاری کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ جب آریان خان نے خاندان کے کسی فرد سے ملاقات کی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے شاہ رخ بیٹے کو دیکھ کر آنسو ضبط نہ کر پائے جسے دیکھ کر آریان بھی رونے لگا جب کہ دونوں کے درمیان گفتگو کا آغاز آریان نے معافی مانگ کر کیا جس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ مجھے تم پر بھروسہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے سبب وہ علاقہ اس وقت خالی کرالیا گیا جب شاہ رخ ملاقات کیلئے آئے تاہم ملاقات جیل حکام کی موجودگی میں ہوئی، آریان اور شاہ رخ خان کے درمیان شیشے کی دیوار اور جنگلا تھا۔علاوہ ازیں ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کیس میں گزشتہ روز ممبئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد اْن کے وکیل نے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اْن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر