بنگلادیش: روہنگیا مہاجرین کے کیمپ پر حملہ، 7 افراد ہلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بنگلادیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ پر حملے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بنگلادیش میں جمعہ کے روز مسلح شخص نے روہنگیا مہاجرین کے کیمپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ واقعے میں متعدد مہاجرین زخمی بھی ہوئے ہیں۔خبر ایجنسی کےمطابق واقعہ بنگلادیش اور میانمار کی سرحد پر پیش آیا جہاں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ حملہ آور ایک سے زائد تھے جنہوں نے کچھ افراد پر فائرنگ کے ساتھ چاقو سے بھی حملہ کیا۔خبرایجنسی کا بتانا ہےکہ اس سے قبل بھی جمعہ کے روز اسی جگہ روہنگیا مہاجرین کے کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 4 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والے واقعے کے بعد فوری طور پر ایک حملہ آور کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور چاقو بھی برآمد ہوا تھا۔تین ہفتے قبل روہنگیا مہاجرین کے ایک رہنما کو ان کے دفتر کے باہر فائرنگ کرکے قتل بھی کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ بنگلادیش اور میانمار کی سرحد پر قائم روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں میں تقریباً 9 لاکھ مہاجرین موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر