اتر پردیش میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر تین افراد گرفتار

لکھنو (نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں نکالے جانے والے ایک مذہبی جلوس کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتاریاں کی گئیں ۔عید میلاد النبیۖ کے موقع پر منگل کو علاقے میں جلوس نکالا گیا تھا۔نوئیڈا کے ڈی سی پی راجیش ایس نے بتایا کہ ہم نے اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور ساتھ ہی ویڈیو کی تفتیش بھی کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہایسا لگتا ہے کہ کسی نے ہندوستان زندہ باد کے نعروں کے بیچ پاکستان بول دیا جس کی وجہ سے ہجوم نے بھی زندہ باد کہا۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ مسلمانوں کے اجتماعات میں اس قسم کی کارروائیاں ہندو انتہا پسند تنظیموں کے کارکن کرتے ہیں جس کا مقصد مسلمانوں کو مشکلات میں ڈالنا اور انہیں گرفتار کروانا ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر