مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے کھول دیے گئے کرونا کے بعد آج حرم میں پہلی بار مکمل گنجائش کیساتھ نمازجمعہ ادا ہو گی

مکہ مکرمہ (نیشنل ٹائمز)کرونا کیسز میں کمی، سعودی عرب کی جانب سے ایس او پیز میں نرمی کے بعد عمرہ زائرین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ مکہ مکرمہ میں ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی نماز جمعہ مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کی جائے گی ۔مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے آج کھول دیے جائیں گے ، مسجد الحرام کے اندرونی صحنوں و ملحق راہداریوں کی ہمہ وقت سینیٹائزنگ کی جا رہی ہے اور 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین کارکنوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا کے خلاف اقدامات کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کے لیے اسمارٹ روبوٹ متعارف کروادیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے صدر جنرل افیئر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے حال ہی میں اسمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا جو کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے افراد کو آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کریں گے۔اسمارٹ روبوٹ کے افتتاح کے موقع پر عبدالرحمان السدیس کی جانب سے کورونا وبا کے دوران انسانیت کی خدمت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔اسمارٹ روبوٹ مقدس مساجد میں انسانی مداخلت اور نقل وحرکت متاثر کیے بغیر زائرین میں آب زم زم پیش کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی وزارت حج کی جانب سے رواں سال حج سے متعلق بھی اہم اعلان سامنے آچکا ہے۔سعودی وزارت حج کے اعلان کے مطابق رواں برس صرف 60 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی اور ان تمام افراد میں سعودی عرب کے شہری اور ملک میں رہنے والے غیر ملکی شامل ہوں گے۔دوسری جانب سعودی عرب میں یکم اگست سے ویکسین نہ لگوانے والوں کا تجارتی اداروں، شاپنگ سینٹرز اور مالز میں داخلہ بند ہوجائیگا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں ترجمان وزارت تجارت نے بتایاکہ پابندی سے وہ لوگ مستثنا ہوں گے، جو عمر یا صحت کے مسائل کی وجہ سے ویکسین لینے کے پابند نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر