افغانستان کے نئے حالات میں جگہ بنانے کے لیے بھارت کی سفارتی کوششیں، طالبان کو بڑی پیشکش کر دی

کابل(نیشنل ٹائمز)افغانستان کے نئے حالات میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بھارت نے سفارتی کوششیں تیز کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکومیں افغان کانفرنس کے دوران بھارتی وزات خارجہ کے اعلی افسران نے طالبان کے نائب وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔بھارت نے بھی ماسکو میں افغان کانفرنس کے بعد دس ملکوں کی طرف سے جاری کردہ اس بیان کی تائید کی جس میں افغانستان پر طالبان کی حکومت کو ایک نئی حقیقت کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ کانفرنس میں شریک بھارتی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں نے طالبان کے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ عامر خان متقی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور کابل حکومت کو انسانی امداد کی پیش کش کی۔طالبان کے وزیر اطلاعات و نشریات اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعہ اس ملاقات کی خبر دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران کے لیے بھارت کے خصوصی نمائندے اور بھارتی وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری جے پی سنگھ اور طالبان کے وفد کے درمیان با ت چیت ہوئی۔ذبیح اللہ مجاہد نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہاکہ دونوں فریق ایک دوسرے کی تشویش اور فکرمندیوں پر غور کرنا اور سفارتی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانا ضروری سمجھتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھاکہ بھارتی ایلچی نے کہا کہ افغانستان کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ افغانستان مشکل صورت حال سے گزر رہا ہے۔ بھارت افغانستان کو انسانی امداد دینے کے لیے تیار ہے۔بھارت نے طالبان کے نائب وزیر اعظم اور دیگر رہنماوں کے ساتھ اس ملاقات کے بارے میں فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم حکومتی ذرائع نے اس ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ بھارت گیہوں اوردیگر اشیا کی ایک بڑی کھیپ افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی جلد ہی 50 ہزار میٹرک ٹن گیہوں اور ادویات روانہ کرنے والا ہے تاہم بھارت چاہتا ہے کہ اس کی تقسیم اقوام متحدہ کے ذریعہ کی جائے۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر