سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کیا ہوگی ؟ بڑی خبر آگئی،سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پشاور (نیو زڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے پنشن کی واجبات میں اضافہ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال اضافے کا فیصلہ واپس لے لیااور عمر کی حد 60 سال کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی 63سال کی بجائے عمر 60 سال کرنے کی منظوری دے دی۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران خان بنگش نے میڈیا کو کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تمام بھرتیاں صوبائی ٹیسٹنگ ایجنسی این ٹی ایس کے ذریعے کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کو ایک ماہ کے اندر اندر نئے زون قائم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لئے پنشن اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔خیال رہے سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63سال کردی تھی۔بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 63سال کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر