سعودی عرب میں ساڑھے تین کروڑ ریال ٹھگنے والاپاکستانی گروہ گرفتار

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب میں ریاض صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان خالد الکریدیس نے کہاہے کہ صوبے کی پولیس نے مالیاتی سرگرمیوں میں ملوث جرائم پیشہ نیٹ ورکوں کا پتہ چلایا جو تین صوبوں مکہ مکرمہ ، عسیر اور الشرقیہ میں کام کر رہے تھے۔ یہ نیٹ ورک 24 غیر ملکی مقیمین پر مشتمل ہے اور ان سب کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان افراد کی عمریں 30 سے 50 برس کے درمیان یں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ان افراد نے دھوکہ اور جعل سازی کے ذریعے مجموعی طور پر 3.5 کروڑ ریال کی رقم ہتھیا لی۔ اسمقصد کے لیے شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو فرضی دعوئوں پر مشتمل موبائل پیغامات ارسال کر کے انہیں مالی انعامات جیتنے یا بینک معلومات کو اپڈیٹ کرنے کا بولا جاتا تھا۔ معلومات کے حصول کے بعد یہ نو سر باز افراد مالی رقوم ہتھیارنے کی کارروائیوں پر عمل درامد کیا کرتے تھے۔ ان افراد کے پاس سے 73 موبائل فون برآمد ہوئے جو وہ اپنے جرائم کے ارتکاب کے واسطے استعمال میں لاتے تھے۔ علاوہ ازیں 67506 سعودی ریال بھی ضبط کیے گئے۔ تمام افراد کو حراست میں لے کر ضابطے کے تحت ابتدائی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں انہیں استغاثہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر