معروف اداکارہ نے چھٹی شادی اپنے باڈی گارڈ سے کرلی

لندن (نیشنل ٹائمز)ہالی وڈ اداکارہ و سابق ماڈل پامیلا اینڈرسن نے چھٹی شادی کرلی۔ اس بار انہوں نے اپنے باڈی گارڈ کو اپنا جیون ساتھی بنایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ پامیلا اینڈرسن نے گزشتہ ماہ کے آخر میں شادی کی۔برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے پامیلا اینڈرسن نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محسوس ہوتا ہے اب میرا سفر مکمل ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ پامیلا اینڈرسن کی یہ چھٹی شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں مشہور فلم سیریز ’بیٹ مین‘ کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کی تھی تاہم 12 روز بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی تھی۔ رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن کی دو مرتبہ شادی ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر