پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے پر فہد مصطفیٰ کا وزیراعظم پر طنز

کراچی: (نیشنل ٹائمز)اداکار فہد مصطفیٰ نے پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر طنز کیا ہے۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ صرف پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے اضافے کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے اور لوگ اچانک قیمت میں اتنا بڑا اضافہ کرنے پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔ گزشتہ دو روز سے ’’پیٹرول پرائس‘‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی ’’وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھا سکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے۔۔۔ یہ ہوتا ہے لیڈر۔۔۔۔‘‘ایک صارف نے فہد مصطفیٰ سے ٹوئٹر پر سوال کیا ’’ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں؟‘‘ صارف کے اس سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا ’’تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں‘‘۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر