عرب اتحاد کے یمن پر فضائی حملے، 160 حوثی باغیوں کی ہلاکت کا دعوی

العبدیہ (نیشنل ٹائمز) عرب اتحاد نے یمن کے شہر مارب میں فضائی حملے کیے ہیں اور نتیجے میں 160 سے زائد حوثی باغیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہےالجزیرہ کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے ضلع العبدیہ اور شہر مارب کے مضافاتی دیہات میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں حوثی میلیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ان حملوں میں 165 باغی ہلاک اور 41 گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سےشہریوں کو دہشت زدہ کرنے اور العبدیہ میں طبی امداد فراہم کرنے میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔دوسری جانب سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران باغیوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے العبدیہ اور شمالی شہر مارب پر 32 فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 160 سے زائد باغی اور 11 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں تاہم باغیوں کی جانب سے جانی اور مالی نقصان کی خبروں پر اب تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا نہ آزاد ذرائع سے تصدیق کی جاسکی۔عرب اتحاد کا اس بارے میں کہنا ہے کہ مارب میں فضائی حملوں میں اب تک 700 سے زائد باغی ہلاک ہوچکے ہیں۔ حوثی باغیوں نے رواں سال فروری میں مارب صوبے کی جانب بڑے پیمانے پر پیش قدمی شروع کی تھی۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے مہاجرین کے مطابق رواں سال اس صوبے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں، صرف ستمبر میں ہی 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔حوثی تحریک پر نظر رکھنے والے سیاسی تجزیہ کار اور صحافی حسین ال بخیثی نے الجزیرہ کو بتایا کہ باغیوں کی جانب سے پیش قدمی جاری ہے اور زیادہ تر جنگ جو مارب صوبے کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔ اس کام میں انہیں مقامی لوگوں کی مدد حاصل ہے کیوں کہ اگر یہ حوثیوں کی مدد نہ کریں تو میں نہیں سمجھتا کہ یہ ایک میٹر بھی پیش قدمی کرسکیں گے۔دوسری جانب حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ باغیوں کو القاعدہ اور دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے عناصر کا سامنا ہے جن کا تعلق العبدیہ میں حملہ آور افواج سے ہے تاہم عرب اتحاد کی جانب سے حوثیوں کے الزام کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر