رواں سال ملکی ضرورت سے انتہائی کم گندم کی پیداوار ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان میں رواں سال گندم کی پیداوار 27.50 ملین میٹرک ٹن ہوئی ہے جبکہ ملکی ضرورت 30.27 ملین میٹرک ٹن ہے پاکستان میں تقریباً ہر آدمی 115 کلوگرام گندم سالانہ استعمال کرتا ہے دستاویزات کے مطابق پنجاب میں رواں سال 20.90 ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار ہوئی ہے پنجاب کی آبادی 11 کروڑ 91 لاکھ ہے اور سالانہ 13.69 ملین میٹرک ٹن گندم استعمال ہوتی ہے سندھ میں رواں سال کراپ رپورٹنگ سروس کے مطابق 4 ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار ہوئی ہے جبکہ سندھ کی آبادی پانچ کروڑ 18لاکھ ہے اور سندھ میں 5.96 ملین میٹرک ٹن گندم استعمال ہوتی ہے خیبرپختونخواہ میں رواں سال 1.45 ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار ہوئی ہے جبکہ خیبرپختونخواہ کی آبادی تین کروڑ تیس لاکھ اور 3.80 ملین میٹرک ٹن گندم استعمال ہوتی ہے بلوچستان میں گندم کی پیداوار 1.15 ملین میٹرک ٹن ہوئی ہے جبکہ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 34 لاکھ ہے اور 1.54 ملین میٹرک ٹن گندم استعمال ہوتی ہے وفاقی دارالحکومت کی آبادی 22لاکھ ہے اور اسلام آباد میں 0.25 میٹرک ٹن گندم استعمال ہوتی ہے آزاد جموں و کشمیر کی آبادی 47 لاکھ جبکہ گندم کا استعمال 0.54 میٹرک ٹن ہے گلگت بلتستان کی آبادی ہے 17 لاکھ اور گندم کا استعمال 0.19 میٹرک ٹن ہے آئی ڈی پیز کی کی تعداد 15 لاکھ ہے جبکہ ان کے لیے 0.17 میٹرک ٹن گندم استعمال ہوتی ہے اس کے علاؤہ ملک کی بیج کی ضرورت 1.20 ملین میٹرک ٹن ہے پولٹری اور ویسٹیج میں گندم 0.30 میٹرک ٹن سٹریٹیجک ریزرو کے لیے 2.00 ملین میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہوتی ہے اس طرح ملک کی کل آبادی 23 کروڑ 28 لاکھ کے لیے ہمیں 26.77 ملین میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے اور کل ضروریات 30.27 ملین میٹرک ٹن کی ہے ۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر