عوامی مسائل کے حل کیلئے ایوان میں مؤثر قانون سازی کریں گے، چیئرمین سینیٹ

کراچی(نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی ایوان کو بہتر طریقے سے چلا سکوں، عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثر قانون سازی کریں گے۔یہ بات انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح وہ شخصیت ہیں جن کی وجہ سے پاکستان بنا۔ عوام کو قائداعظم کی زندگی سے متعلق معلومات لینی چاہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کو پاکستان کی شکل میں آزاد وطن دیا۔صادق سنجرانی نے کہا کہ جن لوگوں نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ دیئے، ان کا شکرگزار ہوں، پورے ایوان کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یوسف رضا گیلانی کے خیالات سے متعلق بات نہیں کر سکتا، عدالت نے ان کا فیصلہ کرنا ہے، میں نے نہیں کرنا۔ان کا کہنا تھا کہ بطور چیئرمین سینیٹ کوشش ہوگی ایوان کو بہتر طریقے سے چلا سکوں۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے ایوان میں مؤثر قانون سازی کریں گے۔ بلوچستان سے لوگ آتے ہیں تو کہتا ہوں احساس محرومی ایسے ہی ختم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام صوبوں کی نمائندگی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ وزیراعظم نے سینیٹ میں چاروں صوبوں کے ساتھ فاٹا کو بھی نمائندگی دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے 2018ء میں مجھے سپورٹ کیا جس سے چیئرمین سینیٹ بنا۔ سیاست میں سیاسی باتیں ہوتی رہتی ہیں، ہر جماعت کا اپنا نکتہ نظر ہے۔ ہاؤس کی پروسیڈنگ کسی بھی جگہ چیلنج نہیں ہو سکتی۔ ایسا کرنے سے آئندہ مختلف بلز پر آوازیں اٹھیں گی۔ اپوزیشن حق رکھتی ہے وہ جیسے چاہے کرے مگر احتیاط کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں۔ سینیٹ میں تمام صوبوں کی آواز بنیں گے۔ حالیہ سینیٹ الیکشن میں آزاد امیدوار کامیاب ہوا، کامیاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر