بھارتی ریاست کیرالہ میں مسلسل ہونے والی بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، 15ہلاکتیں

کوچی(نیشنل ٹائمز) بھارتی ریاست کیرالہ میں مسلسل ہونے والی بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں جمعے کے روز سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بارشوں سے ڈیم بھر گئے اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔پہاڑوں سے آنے والے بارش کے پانی اور ڈیم کے ٹوٹنے سے پیدا ہونے والا سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا اور کئی گاڑیوں کو بہا لے گیا۔ مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک، 25 سے زائد زخمی اور 12 افراد لاپتہ ہیں۔زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئیں۔ مٹی کا تودہ گرنے سے تین مکانات بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ مسلسل بارشوں کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ دور دراز اور پہاڑی علاقے ہونے کے باعث نیوی ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔ جس کی مدد سے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ 5 سے زائد ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں جہاں کووڈ-19 کی احتیاطوں کو مد نظر رکھنے ہوئے مخصوص تعداد ہی کو ٹھہرایا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کیرالہ میں بارشوں کا زور آج سے ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید
اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر
ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر