لانگ مارچ منسوخی کے بعد فضل الرحمان اورسابق وزیراعظم میں رابطہ

لاہور(نیوز ڈیسک) لانگ مارچ کی منسوخی کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف میں ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ، کل کے اجلاس پر گلے شکوے اور آئندہ کی حکمت عملی پر صلح مشورے بھی کیے گئے ہیں ۔ ٹیلی فونک رابطے میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے شکوہ کیا کہ آصف زرداری کی گفتگو سے سخت تکلیف اور دکھ ہوا ، جب انہوں نے 90 کی دہائی کی سیاست پر مٹی ڈال دی تھی تو آصف علی زرداری نے ایسی چھوٹی باتیں کیوں کیں ؟ہمیں ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا اور الزام تراشی سے گریز کرنا ہوگا ۔مولانا فضل الرحمان نے جواب میں کہا انہیں بھی آصف زرداری کے غیر جمہوری روئیے پر افسوس ہے ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں طے پایا ہے کہ اب پیپلزپارٹی کی مرضی کے نہیں صرف پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلے ہوں گے ۔اس سے پہلے ، پیپلزپارٹی کی تجویز پر پی ڈی ایم نے ضمنی انتخابات اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لیا اور اب استعفے دینے کے معاملے پر بھی پیپلزپارٹی اپنا الگ موقف رکھتی ہے ۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ اگر حکومت کے خلاف تحریک چلانی ہے تو میاں صاحب کو پاکستان واپس آنا ہو گا ۔ جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ آپ گارنٹی دیں کہ میرے والد نواز شریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا پاکستان آنے کے بعد تو ہم اُن کو پاکستان کا کہہ دیتے ہیں ۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر