آریان خان کی ضمانت مسترد ہونے پر سوالات اٹھ گئے

ممبئی (نیشنل ٹائمز) شاہ رخ خان بی جے پی کی انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھے یا مسلمان ہونے کی سزابھگت رہے ہیں؟ منشیات کیس میں آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد ہونے پر مزید سوالات اٹھ گئے۔بھارتی ڈرگ ایجنسی کو بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے کی گرفتاری پر کئی حلقوں کی طرف سے شدید خفت کا سامنا ہے، مہاشٹرا کی حکومت میں شامل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے آریان خان کی گرفتاری سے متعلق پورا کیس جعلی قرار دیا۔ جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی ووٹ بینک کو خوش کرنے کے لئے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔سوشل میڈیا پر بھی بھارتی صحافی اور عوام آریان خان منشیات کیس میں بی جے پی حکومت کو لتاڑ رہے ہیں۔صحافی کمال آر خان نے کہا کہ مشہور شخصیات کے بچے بھارت چھوڑ رہے ہیں، آریان واقعے نے انہیں خوفزدہ کردیا ہے۔این سی بی کو کیس میں منشیات رکھنے یا اس کے استعمال کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے، کوڈ آف کرمنل پروسیجر کی دفعہ 436 کے تحت پہلی ہی تاریخ میں آریان کو ضمانت دی جانی چاہیے تھی لیکن اس کا فیصلہ اب 20 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ کیس نے نئے الزامات کو جنم دیا ہے کہ بھارتی حکومت ملک کے سب سے بڑے مسلمان اداکار کے بیٹے کو صرف ان کے مذہب کی وجہ سے ہراساں کر رہی ہے۔2015 میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد شاہ رخ خان کو ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت کے خلاف بات کرنے پر بی جے پی نے ملک دشمن قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر