پاکستانی کرکٹر نے امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ کر لیا

لاہور(نیشنل ٹائمز )عمر اکمل اور سمیع اسلم کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر سعد علی نے بھی امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سعد علی نے امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ سعد علی نے 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا محض وہ دو ون ڈے میچز میں ہی پاکستان کی نمائندگی کرسکے۔سعد علی نے پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے دونوں میچز میں صرف 11 رنز بنائے تھے جبکہ ان کی انفرادی اننگز میں سب سے زیادہ 7 رنز تھے۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ عمر اکمل فی الحال امریکا میں چھوٹے لیول کی لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ان کی کوشش ہے امریکا میں بڑی لیگ کرکٹ کا کنٹریکٹ مل جائے، بڑی لیگ کا کنٹریکٹ ہوگیا تو وہ اپنا کیریئر امریکا میں ہی شفٹ کرلیں گے۔اس سے قبل 24 سالہ ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ کو الوداع کہتے ہوئے امریکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔سمیع اسلم 2 سال اور 10 ماہ امریکا میں گزارنے کی شرط پوری کریں گے، اس دوران وہ مقامی طور پر کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔خیال رہے کہ تین سال امریکا میں لیگ کرکٹ کھیلنے کے بعد کھلاڑی امریکا کی قومی ٹیم سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر