بھارتی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی کرلی، وجہ کیا بنی؟

نئی دہلی ( نیشنل ٹائمز )بھارتی فوج کی خاتون افسر نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں جن کے خودکشی کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہیکہ خاتون افسر کا تعلق اترکھنڈ سے تھا اور وہ تین ماہ کی ٹریننگ کے لیے جے پور آئی تھیں۔پولیس کے مطابق خاتون لیفٹیننٹ کرنل کی شادی بھی کرنل سے ہوئی تھی اور ان کے اپنے شوہر سے طلاق کے معاملات چل رہے تھے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہیکہ خاتون نے گھریلو تنازعات کے باعث خودکشی کی ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہیکہ خاتون کے پاس سے کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا تاہم ان کے پاس سے ان کے والد کا ایک پرانا خط ملا ہے جب کہ خاتون کے والد خود بھی ریٹائرڈ فوجی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر