بنگلہ دیش میں رہنے والے ہندوؤں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حسینہ واجد نے تنبیہہ کر دی

ڈھاکہ (نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی منافرت کے واقعات کا پڑوسی ممالک پر اثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش میں رہنے والے ہندوؤں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بڑھتی مذہبی تقسیم پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت یقینی بنائے کہ مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم نہ کیا جائے۔شیخ حسینہ نے بھارت کو واضح کیا کہ وہ شرپسندوں کے ساتھ سختی سے پیش آئے۔ وہاں ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کو متاثر کرے اور ہمارے ملک میں ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندو برادری اپنے آپ کو اقلیت نہ سمجھیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کی طرح اپنی رسومات کا اہتمام کرتے رہیں۔شیخ حسینہ نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اور انہوں نے یہیں پرورش پائی ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر