چینی حکام کہ کہنے پر Apple نے App Store سے قرآن پاک کی معروف اپلیکیشن ہٹا دی

نیویارک(این این آئی)معروف ٹکنالوجی کمپنی ایپل نے تصدیق کی ہے کہ اس نے حکام کے کہنے پر چین میں قرآن کی سب سے مقبول ایپ کو بند کر دیا ہے۔ قرآن مجید نامی ایپ دنیا بھر میں ایپ سٹور پر دستیاب ہے اور اس کے ریویوز کی تعداد 150,000 کے قریب ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کمپنی کا کہنا تھا کہ ایپل نے اس ایپ کو چینی حکام کی درخواست پر اپنے ایپ سٹور سے ہٹا دیا ہے۔ ایپ کے ڈیلیٹ ہونے کے بارے میں سب سے پہلے ویب سائیٹ ایپل سنسرشپ کو معلوم ہوا جو دنیا بھر میں ایپل کے ایپ سٹور میں کو مانیٹر کرتی ہے۔جب چین کی حکومت سے ردعمل کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس نے جواب نہیں دیا۔ چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی اسلام کو ملک کے اندر ایک مذہب کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔تاہم چین پر حقوق انسان کی خلاف ورزیوں، حتی کہ شنکیانگ صوبے میں یغور مسلمانوں کی نسل کشی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ایپل سے جب رابطہ کیا گیا تو اس نے براہ راست تبصرے کیلئے برطانوی نشریاتی ادارے کو اس کی ہیومین رائٹس پالیسی سے رجوع کرنے کو کہاکہ جس میں لکھا کہ ہم مقامی قوانین کی پیروی کرنے کے پابند ہیں، اور بعض اوقات ایسے پیچیدہ مسائل سامنے آ جاتے ہیں جن پر ہم حکومتوں کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ چین میں ایپل نے کن ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ قرآن مجید ایپ کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 35 ملین مسلمان اس پر بھروسہ کرتے ہیں۔ایپ بنانے والی کمپنی پی ڈی ایم ایس نے ایک بیان میں کہا کہ ایپل کے مطابق ہماری ایپ قرآن مجید کو چین میں ایپ سٹور سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ اس میں غیر قانونی مواد تھا۔ کمپنی نے کہا کہ ہم مسئلے کے حل کے لیے چین کی سائبر سپیس انتظامیہ اور دیگر حکام سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق چین میں دس لاکھ افراد ان کی ویب سائٹ استعمال کرتے تھے۔

 



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر