اسلام آباد: ڈینگی کے مزید 152 کیسز رپورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کے بعد دارالحکومت میں ڈینگی کےکُل کیسز1801 ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او ) ڈاکٹر زعیم ضیاء نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی مثبت کیسز کی شرح 59 فیصد ہے جہاں پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 152 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 1161 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 640 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈی ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ’ترلائی‘ ہے جہاں پر 563 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر