زرنش نے میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی: ا(نیشنل ٹائمز)پنی انگریزی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہنے والی معروف اداکارہ میرا کا مذاق بنانے والوں کو اداکارہ زرنش خان نے سبق سکھا دیا ہے۔چند روز سے اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ میرا انگریزی میں باتیں کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں لکس کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے اپنی کامیابی مکمل کرلی اور ’آئی ایم‘ بہت خوش ہوں آج‘۔میرا کا یہ ویڈیو کلپ لکس اسٹائل ایوارڈ کا ہے۔ سوشل میڈیا پر میرا کے اس کلپ کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے اور صارفین مختلف میمز بھی بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔ٹیلی ویژن اداکارہ زرنش خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے میمز اور ویڈیو کلپ بنانے والوں کا تعلق بے وقوف گروہ سے ہے جنہیں انگریزی تو کیا اردو بھی ٹھیک طرح نہیں آتی ہوگی۔زرنش خان نے کہا کہ سائبر نیٹ ورک کی آڑ میں اپنی شناخت چھپانے کی وجہ سے آپ کو دوسرے لوگوں کا مذاق بنانے کا کوئی حق نہیں، ممکن ہے کہ اداکارہ میرا ٹھیک انگریزی نہیں بولی سکتی لیکن کیا یہ جرم ہے؟اداکارہ نے میمز بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کتنی اچھی انگریزی جانتے ہیں؟ کیا آپ اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں؟ میں شرط لگاتی ہوں کہ آپ تیار نہیں ہیں، براہ مہربانی اتنا کم ظرف ہونے چھوڑ دیں۔‘



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر