برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ کا قاتل گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس کے قتل کی واردات میں ملوث صومالیہ سے آبائی تعلق رکھنے والے برٹش مسلم کو گرفتار کیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سر ڈیوڈ ایمس ایسیکس میں انتخابی حلقے کے افراد سے ملنے آئے تھے جہاں پر خاموش کھڑے ملزم نے اچانک چاقو نکال کر ان پر 17وار کیے تھے۔عینی شاہدین کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش نہیں کی اور پولیس کا انتظار کرتا رہا جب 5 منٹ بعد اہلکار پہنچے تو قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔دوسری جانب برطانوی وزیر داخلہ نے قتل کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ بھر میں اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد سے اب تک 6 برطانوی اراکین پارلیمنٹ قتل کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس کو چاقو کے پے در پے 17 وار سے قتل کیا تھا، سر ڈیوڈ ایمس کو سیاسی میٹنگ کے دوران مجمع کے سامنے قتل کیا تھا۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر