پاکستان میں ارینجڈ میرج کے فوائد دیکھے، جمائما خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کا کہنا ہے کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد انہیں اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ ارینجڈ میرج زیادہ کامیاب ہوتی ہے۔جمائما خان بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلقات اور اس سے جڑے مواخذے کی کہانی پر مبنی شو ’دی امپیچمنٹ‘ کی پروڈیوسر ہیں جسے 19 اکتوبر سے برطانوی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔جمائما خان نے برطانوی اخبار ’دی ایوننگ سٹیڈرڈ‘ کے ساتھ اپنے آئندہ آنے والے شو ’دی امپیچمنٹ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چھوڑنے کے بعد میرا اب ماننا ہے کہ ارینجڈ میرج ، رومانوی رشتوں سے زیادہ کامیاب ہوتی ہیں۔جمائما خان کا کہنا تھا کہ جب وہ پاکستان گئی تھیں تب وہ ارینجڈ میرج کو پرانا اور پاگلوں والا خیال سمجھتی تھیں، اور رومانوی رشتوں پر ہی یقین رکھتی تھیں۔جمائما نے کہا کہ 10 سال پاکستان میں رہنے کے بعد جب برطانیہ واپس آئی تو اریجنڈ میرج میں کچھ فوائد بھی دیکھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خود سے دگنی عمر کے شخص سے شادی کی جس کا ایمان دوبارہ تازہ ہوا تھا، اپنی تمام آزادی کو چھوڑ کر پاکستان جانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔پاکستان چھوڑنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اپنی اور مونیکا لیونسکی کی زندگی میں مماثلت دیکھی، میں بھی عمر میں بڑے، سیاسی حیثیت میں نمایاں شخص کے ساتھ رشتے میں تھی، مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے مجھے پاکستان چھوڑنا پڑا۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر