یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، گھی 15 سے 49 روپے فی کلو مہنگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، مختلف برانڈز کا گھی 15 سے 49 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا،کوکنگ آئل کی قیمت میں 14 سے110 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔ کپڑے دھونےکے 2 کلو پاؤڈرکی قیمت میں بھی 10 سے 21 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، باڈی لوشن کی 100 گرام قیمت 20 روپےتک بڑھ گئی ہے۔جوتے چمکانے والی 42 ملی گرام کریم کی قیمت میں 10 روپے ،کپڑوں کے لیے 500 ملی لیٹر لیکوئڈ بلیچ کی قیمت میں 20 روپے اور ایک لیٹر ٹائلٹ کلینرکی قیمت 41 روپے تک بڑھادی گئی ۔مختلف برانڈز کے شیمپوز کی 180 ملی لیٹر قیمت میں 4 روپے،نہانے کے صابن کی 60 گرام قیمت میں 15 روپے ، ہینڈ واش کی 228ملی لیٹر قیمت میں 9 روپے ،شربت کی 800 ملی لیٹر بوتل کی قیمت میں 40 روپے اضافہ ہوگیا۔اچارکی 300 گرام قیمت 20 سے 44 روپے تک بڑھا دی گئی ہے ، نوڈلز اور کیڑے مار ادویات ، ڈش واش سمیت متعدد اشیائے ضروریہ بھی مہنگی کردی گئی ہیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا اثریوٹیلٹی اسٹورزپربھی پڑاہے۔



  تازہ ترین   
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر