سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت سامنے آگئی

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ سعودی عرب ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے، جدہ میں ایران کو قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے پرغور کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب اور ایران کےدرمیان مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے تاہم سفارت تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات میں زیادہ پیشرفت نہ ہوسکی۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ اپریل سے شروع ہونے والے مذاکرات کے 4 اجلاس ہوچکے، مذاکرات میں ایران کا رویہ خاصا دوستانہ تھا۔ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب ایران سے بڑی تبدیلیوں کا خواہاں ہے، سعودی عرب مذاکرات سے متعلق سنجیدہ ہے، خطے میں پائیدار امن اور استحکام ہمارا نصب العین ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبدالہیان نے کہا تھاکہ ایران سعودی مذاکرات درست سمت میں جارہے ہیں جبکہ سعودی ایران بات چیت کے نتائج ملے ہیں۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر