کراچی(نیوز ڈیسک) بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں پانچ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔ بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت پانچ ڈالر اضافے کے بعد 1734 ڈالرز پر پہنچی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق آج 16 مارچ بروز منگل پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 181 روپے کا اضافہ ہوا۔سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح دس گرام کی قیمت 81 روپے اضافے کے ساتھ 91 ہزار 901 روپے پر بند ہوئی۔
سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں معمولی اضافہ



