سرینگر(نیشنل ٹائمز)مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی تناؤ کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، قابض فوج کے اہلکار نے ضلع کپواڑا میں آرمی کیمپ کے اندر اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مارلی، واقعہ کے بعد ساتھی اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں اہلکار کی خودکشی کی تحقیقات جاری ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے خودکشی کرلی



