سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کلنٹن کو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے آئروائن میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز نے سابق صدر کو خون اور پیشاب کے انفیکشن کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔امریکی میڈیا کا بتانا ہےکہ ڈاکٹرز نے سابق صدر کی صحت کو ہر وقت مانیٹر کرنے کے لیے انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا ہے جہاں انہیں اینٹی بائیوٹکس ادویات دی گئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق بل کلنٹن کے ذاتی معالج کا کہنا ہےکہ سابق صدر کی خراب صحت کے پیش نظر ان کو مزید کچھ دن اسپتال میں رکھا جائے گا جب کہ بل کلنٹن کو کسی سنگین طبی مسائل کے بجائے ان کی پرائیویسی اور سیفٹی کے لیے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ بل کلنٹن کی حالت بہتر ہے وہ اپنے اہلخانہ اور اسٹاف سے بھی رابطے میں ہیں جب کہ انہیں اسپتال میں واک بھی کرائی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر