بیروت میں حزب اللہ کی ریلی کے قریب فائرنگ میں 6 افراد ہلاک

بیروت(نیشنل ٹائمز) لبنانی دارلحکومت بیروت میں قصرالعدل کے سامنے مظاہرین کی ریلی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 6 افراد ہلاک جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔لبنان ریڈکراس کے مطابق اس ریلی کا انعقاد حزب اللہ اور امل تحریک کی جانب سے کیا گیا تھا، ریلی کے شرکا قصر العدل کے سامنے جمع ہوکر گزشتہ سال بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ جج تاریک بطر پر سیاسی جانب داری کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ تاہم اس مقام سے کچھ فاصلے پر ہونے والی فائرنگ کی آوازوں سے مشتعل مظاہرین منتشر ہوگئے, جس کے بعد علاقے میں حکومت کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان تصادم شروع ہوگیا جو گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔الجزیرہ کے مطابق ابھی تک فائرنگ کرنے والے افراد کی شناخت اور ان کی سیاسی وابستگی واضح نہیں ہے۔ تاہم فوج نے قصر العدل اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔ جب کہ لبنانی وزیر اعظم نجیب میکاتی نے امن بحال کرنے اور پر تشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔لبنانی فوج کے سربراہ سمیرگیگیا نے اس واقعے کی مذمت کی ہے، لیکن حزب اللہ اور امل کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے استعمال سے شہریوں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔بیروت سے الجریزہ کی رپورٹر زینا خودر کا کہنا ہے کہ بظاہر تو یہ دو جماعتوں کے ہمدردوں کے درمیان جنگ لگ رہی ہے، کچھ دیر قبل تک ہم اس علاقے میں داخل نہیں ہوسکتے تھے کیوں کہ یہاں گزشتہ پانچ گھنٹوں سے راکٹ، دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں آرہی تھی۔ تاہم لبنانی فوج کی تعیناتی کے بعد سے صورت حال میں تھوڑی بہتری آئی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر