جی جی حدید کی بیٹی کے چہرے کی ویڈیو شیئر ہونے کے فوراً ہی بعد ڈیلیٹ

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک) فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید نے اپنی بیٹی خائی کے چہرے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر غیر ارادی طور پر شیئر ہوجانے کے فوراً ہی بعد ڈیلیٹ کردی۔جی جی حدید اپنی بیٹی کے حوالے سے کافی فکرمند اور حساس ہیں۔ انہوں سے گزشتہ سال ستمبر میں پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کا چہرہ اب تک لوگوں سے چھپا کر رکھا ہوا ہے۔انسٹاگرام پر جی جی حدید نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی بیٹی کے چہرے کی جھلک نظر آگئی تھی۔ احساس ہونے پر والدہ نے فوراً ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔جی جی حدید کے ڈیلیٹ کرنے سے پہلے ہی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سپر ماڈل کے مداحوں کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ غلطی سے شیئر ہونے والی پوسٹ کو مزید آگے نہ پھیلایا جائے۔ جی جی حدید کی ذاتی اور نجی رائے کا احترام کیا جائے اور اگر وہ اپنی بیٹی کا چہرہ کسی وجہ سے فی الحال لوگوں کو نہیں دکھانا چاہتیں تو انکی اس خواہش کا بھی احترام کیا جانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر