ہمارے لیے دین کا علم زیادہ ضروری ہے: صنم چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حال ہی میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے لیے دُنیاوی علم سے زیادہ دین کا علم حاصل کرنا زیادہ ضروری ہے تاکہ ہم اپنی اولاد کی اچھی پرورش کرسکیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر صنم چوہدری نے اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز اسٹوریز شیئر کیں جن میں اُنہوں نے کہا کہ ’ہم جتنا زیادہ پڑھ لکھ جاتے ہیں، ہمارے اندر تکبر بھی زیادہ آجاتا ہے اور غرور کرنا شیطان کا کام ہے۔‘صنم چوہدری نے کہا کہ ’اسی لیے ہمارے لیے دین کا علم حاصل کرنا زیادہ ضروری ہے تاکہ ہم وہ علم اپنی اولاد میں منتقل کرسکیں۔‘سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’اگر ہم نے دینی تعلیم پر توجہ نہ دی تو ہم خود اپنے ہاتھوں سے اپنے بچوں کی آخرت خراب کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’یہ وہ وقت ہے کہ جب ہمیں مسلمان سے مومن بننا ہے۔‘صنم چوہدری نے مزید کہا کہ ’مسلمان اور مومن میں صرف ایک لفظ کا فرق ہے، مسلمان اللّہ تعالیٰ کو مانتا ہے جبکہ مومن اللّہ تعالیٰ کی مانتا ہے۔‘واضح رہے کہ حال ہی میں صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کی تھیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر